برتھ سرٹیفکیٹ کی جانچ کے لئے 'ایس آئی ٹی' (SIT) قائم، پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بڑی تعداد میں مشتبہ اندراجات کی جانچ کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایس آئی ٹی تشکیل دی
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز

- May 6
- 1 min read

6 May 2026
ممبئی (م ٹائمز )جعلی دستاویزات کی بنیاد پر غلط طریقے سے پیدائش کے سرٹیفکیٹ حاصل کیے جانے کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ممبئی پولیس نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کمشنر دیون بھارتی کے دفتر سے باقاعدہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق، کرائم برانچ کی جانب سے اس معاملے کی جانچ کی جا ئیگی، جس دوران بڑی تعداد میں مشتبہ برتھ سرٹیفکیٹس سامنے آئے۔ ان انکشافات کے بعد مزید گہرائی سے تفتیش کرنے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی ٹیم قائم کی گئی ہے۔
اس ٹیم میں سینئر پولیس افسران کو شامل کیا گیا ہے، جن میں جوائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم) کو سربراہ بنایا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (کرائم)، ایڈیشنل کمشنر (اسپیشل برانچ)، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈٹیکشن، کرائم برانچ) اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (ڈٹیکشن) بطور اراکین شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق، یہ ٹیم جعلی دستاویزات کے ذریعے حاصل کیے گئے برتھ سرٹیفکیٹس کی مکمل چھان بین کرے گی، اس میں ملوث افراد اور نیٹ ورک کا پتہ لگائے گی، اور قانونی کارروائی کو یقینی بنائے گی۔ اس اقدام کو شہری ریکارڈ کی شفافیت اور سیکیورٹی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔



