top of page


یوٹیوب رپورٹر' ہونا صحافی ہونے کے مترادف نہیں : دہلی ہائی کورٹ، عدالت نے کہا اظہارِ رائے کی آزادی کا غلط استعمال قابل قبول نہیں، میڈیا کے لیے جوابدہی اور اخلاقی ضابطہ ضروری
20 July 2026 ممبئی(م ٹائمز ) دہلی ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ صرف موبائل فون اور مائیک ہاتھ میں لے کر خود کو "رپورٹر" کہنا صحافت نہیں کہلا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ میڈیا کی آزادی جمہوریت کا بنیادی ستون ضرور ہے، لیکن اس آزادی کو غیر ذمہ دارانہ صحافت، دباؤ ڈالنے یا سماج میں کشیدگی پیدا کرنے والے طرزِ عمل کے تحفظ کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس گریش کتھپالیا نے عابد علی اور فرقان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران یہ ریمارکس دیے۔ دونوں کے خلاف سال 20

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Jul 202 min read


ڈیپ ٹیک، مصنوعی ذہانت اور جامع اختراع سے ہی "وکست بھارت 2047" کا خواب پورا ہوگا: ڈاکٹر آر اے ماشیلکر،فکی (FICCI) لیجنڈز سیریز میں خطاب؛ "More from Less for More" کے فلسفہ بھارت کی عالمی تکنیک
14 July 2026 ممبئی (م ٹائمز ) پدم وبھوشن ڈاکٹر رگھوناتھ اے ماشیلکر، فیلو آف دی رائل سوسائٹی اور سابق ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر نے کہا ہے کہ ڈیپ ٹیک، مصنوعی ذہانت (AI) اور جامع اختراع (Inclusive Innovation) ہی "وکست بھارت 2047" کی بنیاد بنیں گے، بشرطیکہ بھارت ایسی عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تیار کرے جو صرف چند افراد نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے۔ ممبئی میں فکی (FICCI) کی "لیجنڈز سیریز" کے تحت "Winning Through Innovation: Lessons for Industry and Socie

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Jul 143 min read


کانگریس اقلیتی شعبہ کی تنظیمی توسیع، ممبئی نارتھ سینٹرل ضلع میں نئے عہدیدار مقرر، تقرری ناموں کی تقریب میں قائدین نے عوامی خدمت اور تنظیمی استحکام کا پیغام دیا
13 July 2026 ممبئی (م ٹائمز ) ممبئی نارتھ سینٹرل ضلع کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے ضلع، تعلقہ اور وارڈ سطح کے نئے عہدیداروں کی تقرری کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نومنتخب عہدیداروں کو باضابطہ طور پر تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا اہتمام ممبئی نارتھ سینٹرل ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ظفر انصاری نے کیا۔ یہ تقریب کانگریس کے سینئر رہنماؤں عمران پرتاپ گڑھی، ورشا تائی گائیکواڑ اور ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Jul 131 min read


آل انڈیا نو سینک کیمپ کا آئی این ایس شیواجی، لوناؤلا میں کامیاب اختتام، مہاراشٹر کی کیڈٹ تیّا آوالے بہترین گرل کیڈٹ اور آسام کے راجویر سنگھ بہترین بوائے کیڈٹ قرار
13 July 2026 لوناؤلا (م ٹائمز ) نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے نیول ونگ کا سالانہ اور ملک کا سب سے اہم تربیتی کیمپ آل انڈیا نو سینک کیمپ (AINSC) 2026 آئی این ایس شیواجی، لوناؤلا میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس کیمپ کا انعقاد این سی سی مہاراشٹر ڈائریکٹوریٹ نے ہیڈکوارٹرز ڈائریکٹوریٹ جنرل این سی سی کی جانب سے کیا، جس میں ملک بھر کے 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹس سے منتخب 612 نیول ونگ کیڈٹس، جن میں 204 طالبات بھی شامل تھیں، نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کا معائنہ میجر جنرل وویک ت

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Jul 132 min read


ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ کے انتخابات میں پریورتن پینل کی تاریخی کامیابی
01 July 2026 ممبئی یکم جولائی، ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ کی 2026 تا 2028 کی دو سالہ مجلسِ عاملہ کے انتخابات میں سندیپ چوہان کی قیادت والے پریورتن پینل نے مسلسل دوسری مرتبہ تمام 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔ گزشتہ انتخابات کی طرح اس بار بھی پریورتن پینل نے پوری مجلسِ عاملہ پر اپنا بھرپور غلبہ برقرار رکھا۔ صدر کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخاب میں سندیپ چوہان نے ریکارڈ 366 ووٹ حاصل کرکے پترکار سنگھ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے کا اعزاز اپنے نام کیا،

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Jul 12 min read


سنکنرن سے سالانہ 12 لاکھ کروڑ روپے کے نقصان پر صنعت کا انتباہ، قومی اسٹین لیس اسٹیل پالیسی اور اینٹی کورروژن مشن کا مطالبہ
01 July 2026 ممبئی، یکم جولائی: سنکنرن (Corrosion) کے باعث ہر سال تقریباً 12 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی نقصان، بڑھتی درآمدات اور پیداواری صلاحیت کے مکمل استعمال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی اسٹین لیس اسٹیل صنعت نے مرکزی حکومت سے قومی اسٹین لیس اسٹیل پالیسی اور قومی اینٹی کورروژن مشن نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صنعت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ، اہم خام مال کی دستیابی کو یقینی بنانے اور بنیادی ڈھانچے میں سنکنرن سے محفوظ مواد کے استعمال کو تی

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Jul 14 min read


معروف صحافی، ادیب اور 'گل بوٹے'کے روحِ رواں فاروق سید انتقال کر گئے اردو صحافت، بچوں کے ادب اور ممبئی کی ادبی دنیا ایک مخلص آواز سے محروم
19 May 2026 ممبئی (م ٹائمز ) اردو صحافت، بچوں کے ادب اور ادبی سرگرمیوں کی دنیا سے وابستہ ایک معتبر اور فعال شخصیت، ماہنامہ “گل بوٹے” کے بانی و مدیر، ممتاز صحافی و ادیب فاروق سید آج 19 مئی 2026 کو شام تقریباً سات بجے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر کی ادبی، صحافتی اور سماجی فضا کو سوگوار کر دیا ہے۔ مرحوم کئی دہائیوں سے اردو زبان و ادب کی خدمت میں سرگرم تھے۔ انہوں نے صحافت کو صرف خبر رسانی تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے عوامی شعور، سماجی بیداری اور ن

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
May 192 min read


گوونڈی کی طالبہ زرین نور محمد انصاری نے اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی، میونسپل اسکول کی طالبہ نے PSS 2026 امتحان پاس کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا، اساتذہ کی محنت کو سراہا گیا
19 May 2026 میونسپل اسکول کی طالبہ نے PSS 2026 امتحان پاس کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا، اساتذہ کی محنت کو سراہا گیا ممبئی: مہاراشٹرا اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل، پونے کی جانب سے منعقدہ آٹھویں جماعت کے پری مڈل اسکالرشپ امتحان (PSS) 2026 کے عبوری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس امتحان میں شیواجی نگر میونسپل ہندی اسکول نمبر 3، گوونڈی کی طالبہ زرین نور محمد انصاری نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ زرین نور محمد انصاری نے مجموعی طور پر 300 می

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
May 192 min read


کارپوریٹر سیدہ خان کی جانب سے میٹرنٹی وارڈ کی تزئین و آرائش، مدر ڈے کے موقع پر تمام ماؤں کے نام منفرد اقدام، مثبت ماحول سے زچگی کی تکالیف کم کرنے کا پیغام
10 May 2026 ممبئی (م ٹائمز ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی کارپوریٹر اور اسٹینڈنگ کمیٹی رکن سیدہ خان نے میٹرنٹی وارڈ کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے اقدام کے پیچھے اپنا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ خاتون جو بچے کو جنم دیتی ہے، وہ شدید تکلیف اور درد کے مرحلے سے گزرتی ہے۔ ایسے وقت میں اگر انہیں اچھا، پُرسکون اور مثبت توانائی والا ماحول ملے تو ان کی آدھی تکلیف خود بخود کم ہو جاتی ہے۔ سیدہ خان نے کہا کہ اسی سوچ کے تحت میٹرنٹی وارڈ کی مرمت، خوبصورتی اور بہتر ماحول فراہ

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
May 102 min read


برتھ سرٹیفکیٹ کی جانچ کے لئے 'ایس آئی ٹی' (SIT) قائم، پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بڑی تعداد میں مشتبہ اندراجات کی جانچ کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایس آئی ٹی تشکیل دی
6 May 2026 ممبئی (م ٹائمز )جعلی دستاویزات کی بنیاد پر غلط طریقے سے پیدائش کے سرٹیفکیٹ حاصل کیے جانے کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ممبئی پولیس نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کمشنر دیون بھارتی کے دفتر سے باقاعدہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق، کرائم برانچ کی جانب سے اس معاملے کی جانچ کی جا ئیگی، جس دوران بڑی تعداد میں مشتبہ برتھ سرٹیفکیٹس سامنے آئے۔ ان انکشافات کے بعد مزید گہرائی سے تفتیش کرنے اور ذمہ دار افر

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
May 61 min read


عائشہ واڈکر گولڈن جوبلی اعزاز کے لیے منتخب روزنامہ ’تھانے ویبھو‘ کی 50 سالہ تقریبات؛ یومِ مہاراشٹر پر 50 کوچز کی اعزاز افزائی، اسپورٹس نیوز لیٹر کا بھی آغاز
27 April 2026 تھانے (م ٹائمز ) روزنامہ ’تھانے ویبھو‘ نے اپنی اشاعت کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی سال کے موقع پر کھیلوں کی دنیا سے وابستہ شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اعلان کیا ہے۔ اس تقریب میں نمایاں نام عائشہ واڈکر کا ہے، جنہیں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اخبار کی انتظامیہ کی جانب سے آنے والے یومِ مہاراشٹر (یکم مئی) کے موقع پر تھانے شہر کے 50 مایہ ناز اسپورٹس کوچز اور اساتذہ کو اعزازات دیے جائیں گے۔ منیجنگ ایڈیٹر

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Apr 271 min read


بی ایم سی کا 80 ہزار کروڑ کا بجٹ: عوامی سہولیات، تعلیمی تحفظ اور خواتین کے حقوق پر سنگین سوالات — قمر جہاں صدیقی کی سخت تنقید
25 April 2026 ممبئی: میونسپل کارپوریشن کے حالیہ اجلاس میں کانگریس کارپوریٹر قمر جہاں صدیقی نے بی ایم سی کے تقریباً 80 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھاری فنڈز کے باوجود شہر میں بنیادی سہولیات کی حالت انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجٹ کے اعداد و شمار اور زمینی حقیقت کے درمیان گہرا تضاد پایا جاتا ہے، جو شہری انتظامیہ کی ترجیحات پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے اجلاس میں نشاندہی کی کہ ایک طرف تشہیر کے بجٹ کو صفر سے بڑھا کر 50 ملین روپے کر دیا گیا ہے، جبک

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Apr 253 min read


ناگپور میں انڈر-17 نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغاز، مرکزی وزیر نتن گڈکری نے افتتاح کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا، ماحول جوش و خروش سے بھر گیا
5 April 2026 ناگپور | نمائندہ ناگپور میں جاری انڈر-17 نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کو آج ایک نئی بلندی اس وقت حاصل ہوئی جب مرکزی وزیرنیتن گڈکری نے چراغ روشن کرکے اس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب کے آغاز کے ساتھ ہی پورا ماحول جوش و خروش سے بھر گیا، اور گڈکری کے حوصلہ افزا پیغام نے کھلاڑیوں میں نیا جذبہ پیدا کر دیا۔ معزز شخصیات کی نمایاں شرکت اس موقع پر باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری پرمود کمار، مہاراشٹر باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر راہل شیوالے، نائب صدر رنجیت ساورکر، سیکریٹری

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Apr 52 min read


کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر!
30 March 2026 ایشیا کی سب سے بڑی اور امیر میونسپل کارپوریشن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھوشن گگرانی منگل، 31 مارچ کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ بھوشن گگرانی اپریل 2024 میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل میونسپل کمشنر کے طور پر تعینات ہوئے تھے۔ اس طرح انہیں محض دو سال تک اس عہدے پر کام کرنے کا موقع ملا، وہ بھی ایسے وقت میں جب بلدیہ میں کوئی عوامی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ اسی وجہ سے ان کی یہ دو سالہ مدت بغیر کسی بڑے بحران یا پیچیدگی کے نسبتاً آسانی سے مکمل ہوئی، جسے

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Mar 305 min read


وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے ہاتھوں محکمہ تعمیراتِ عامہ کو اعزاز، منیشا مہیسکر اور ملند مہیسکر کی خدمات کا اعتراف
29 March 2026 ممبئی، ریاستی حکومت کے 150 دن کے ای-گورننس اصلاحاتی پروگرام میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (PWD) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 میں سے 186.75 نمبر حاصل کر کے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا۔ اس نمایاں کامیابی پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے ہاتھوں سہیا دری اتھتھی گرہ میں محکمہ کے سابق ایڈیشنل چیف سکریٹری منیشا مہیسکر اور موجودہ ایڈیشنل چیف سکریٹری ملند مہیسکر کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیر ثقافت و انفارمیشن ٹیکنالوجی آشیش شیلار، چیف سکریٹری راجیش اگروا

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Mar 293 min read


راجیہ پرسکار امتحان میں ممبرا کے طلبہ کی شاندار کارکردگی میسکو کے زیرِ اہتمام اسکاؤٹس اور گائیڈز نے نمایاں کارکردگی دکھائی
29 March 2026 ممبرا (نمائندہ): کریسنٹ انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ممبرا کے طلبہ نے میسکو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ ریاستی سطح کے "راجیہ پرسکار" امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ امتحان 4 مارچ کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اسکاؤٹس (طلبہ) کا امتحان 9 سے 11 فروری کے دوران اسٹیٹ ٹریننگ سینٹر، پونے میں منعقد ہوا، جبکہ گائیڈز (طالبات) کا امتحان 10 سے 13 فروری کے درمیان آتما ملک اسکول، شاہ پور میں لیا گیا۔ اس ریاستی سطح کے امتحان میں ممبئی، تھانے، رائے گڑھ

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Mar 291 min read


مہاراشٹر حکومت کا وی آئی پی فضائی سفر پر بڑا فیصلہ، نجی ایوی ایشن کمپنیوں کی تقرری، اچانک دوروں کے لیے دو سالہ معاہدہ، جہاز اور ہیلی کاپٹر کے فی گھنٹہ کرائے اور شرائط طے
09 February 2026 ممبئی (م ٹائمز ) حکومتِ مہاراشٹر نے ایم پی اور دیگر وی آئی پی شخصیات کے فضائی سفر کے لیے کرائے پر جہاز اور ہیلی کاپٹر فراہم کرنے سے متعلق ایک اہم سرکاری فیصلہ جاری کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ریاست کی اہم شخصیات کے اچانک طے ہونے والے دوروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائی ایوی ایشن اور ایرو ایئر کرافٹ سیلز اینڈ چارٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان دونوں ایجنسیوں کا انتخاب کم ترین نرخوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ سرکاری فیصلے کے مطابق یہ معاہدہ دو سال کی م

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Feb 92 min read


خصوصی بچوں کے ساتھ کے جے سی لوناؤلا ٹریننگ سینٹر میں 77ویں یومِ جمہوریہ کی شاندار تقریب، حب الوطنی، کھیل اور سماجی شمولیت کا متاثر کن مظاہرہ
26 January 2026 لوناؤلا (م ٹائمز ) کے جے سی ٹریننگ سینٹر، لوناؤلا میں ہندوستان کے 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی بچوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو نہایت بامقصد اور یادگار بنا دیا۔ اس موقع پر شمولیت، برابری اور سماجی احترام کا مضبوط پیغام دیا گیا۔ یہ تقریب کوچ مشتاق احمد سر کی رہنمائی میں منعقد ہوئی، جو چھٹے درجے کے بلیک بیلٹ ، چار مرتبہ انڈیا چیمپئن ، نیشنل ریفری اور تجربہ کار خصوصی طلبہ کے ٹر

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Jan 262 min read


میئر کے عہدوں کی قرعہ اندازی مکمل، مہاراشٹر کی بلدیاتی سیاست میں نئی ہلچل، ممبئی سمیت 29 میونسپل کارپوریشنوں میں میئر کے پہلے ڈھائی سالہ دور کے لیے ریزرویشن طے، خواتین کو 50 فیصد نمائندگی
22 January 2026 ممبئی (م ٹائمز ) مہاراشٹر کی بلدیاتی سیاست میں ایک اہم مرحلہ طے ہو گیا ہے۔ ریاست کی مختلف میونسپل کارپوریشنوں میں اقتدار کی تشکیل سے قبل میئر کے عہدے کے لیے ریزرویشن کا قرعہ آج بروز جمعرات وزارت میں نکالا گیا۔ یہ قرعہ میئر کے پہلے ڈھائی سالہ دور کے لیے ہے، جس کے بعد بلدیاتی سطح پر سیاسی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آ گئی ہے۔ ممبئی کے میئر کا عہدہ ہمیشہ سے سیاسی وقار کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے، اسی لیے اس قرعہ اندازی پر سب کی نظریں مرکوز تھیں۔ 15 جنوری کو ریاست کی

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Jan 223 min read


موبائل فون کے ذریعے سمن بھیجنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا
21 January 2026 ممبئی(م ٹائمز ) ناگپور کی ایک خصوصی عدالت نے پولیس کی جانب سے قانونی طریقۂ کار کو نظرانداز کرتے ہوئے موبائل فون کے ذریعے گواہوں کو سمن بھیجنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکار پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج اجے اے کلکرنی کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ پولیس نے گواہوں گنجال پربھاکر کھرابے اور دنیشور سیتارام منڈے کو باقاعدہ قانونی سمن جاری کرنے کے

MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
Jan 212 min read
bottom of page
