بقرعید یعنی قربانی، محبت اور بھائی چارے کی علامت: سابق رکن پارلیمنٹ راہل شیوالے کی عوام کو مبارکباد
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
- 5 minutes ago
- 1 min read

7 Jun 2025
ممبئی، بقرعید یعنی عید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ جناب راہل شیوالے نے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہماری زندگی میں امن، خوشحالی اور بھائی چارہ لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مہاراشٹر تمام مذاہب کے احترام کی سرزمین ہے، جہاں مختلف مذاہب، عقائد، زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔ بقرعید کے دن ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر بھائی چارے کی فضا کو مزید مستحکم کرنا چاہیے۔راہل شیوالے نے مزید کہا کہ یہ تہوار صرف مذہبی روایت نہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔ بقرعید ہمیں باہمی محبت، قربانی اور معاشرے کے غریب و ضرورت مند افراد کے لیے ہمدردی کا درس دیتا ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ بقرعید کے موقع پر ہم سب کو مل کر مہاراشٹر میں سماجی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانا چاہیے، یہی میری تمنا ہے۔