تین جیل ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے اضافی چارج میں تبدیلی اور نئے افسران کی تقرری
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
- 6 days ago
- 1 min read

29 May 2025
ممبئی، مہاراشٹر حکومت نے جیل اور اصلاحی خدمات کے محکمہ میں ایک اہم انتظامی فیصلہ لیتے ہوئے "ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پریزنز" (جیل کے نائب مہانِریشک) کے تین خالی عہدوں کا اضافی چارج نئے افسران کو سونپنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس وقت اس کیڈر میں کل 5 منظور شدہ عہدے ہیں، جن میں سے صرف 2 پر افسران تعینات ہیں جبکہ باقی 3 عہدے خالی تھے، جن کا اضافی چارج فی الحال شری جالندَر سوپےکر کے پاس تھا۔شری سوپےکر اس وقت "خصوصی پولیس انسپکٹر جنرل، صدر دفتر، جیل و اصلاحی خدمات، مہاراشٹر ریاست، پونے" کے عہدے پر فائز ہیں، اور ان کے پاس ناسک ڈویژن، وسطی ڈویژن (چھترپتی سمبھاجی نگر) اور مشرقی ڈویژن (ناگپور) کے اضافی چارج کی ذمہ داری تھی۔ تاہم، چونکہ یہ ایک سینئر درجہ کا عہدہ ہے، اس لیے ان کے پاس جونیئر کیڈر کے تین عہدوں کا اضافی چارج رکھنا انتظامی طور پر مناسب نہیں سمجھا گیا۔اسی بنا پر حکومت نے یہ اضافی چارج دوسرے اہل افسران کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


نئے اضافی چارج کی تفصیل حسبِ ذیل ہے اضافی چارج ،سواتی ساٹھے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل، مغربی ڈویژن، پونےڈپٹی انسپکٹر جنرل، مشرقی ڈویژن، ناگپور، ارونا موگت راو، سپرنٹنڈنٹ، ناسک روڈ سینٹرل جیل ڈپٹی انسپکٹر جنرل، ناشک ڈویژن ، ویبھو آگے، سپرنٹنڈنٹ، ناگپور سینٹرل جیلڈپٹی انسپکٹر جنرل، وسطی ڈویژن، چھترپتی سمبھاجی نگریہ سرکاری حکم نامہ مہاراشٹر حکومت کی ویب سائٹ www.maharashtra.gov.in پر دستیاب ہے ۔