راجیہ پرسکار امتحان میں ممبرا کے طلبہ کی شاندار کارکردگی میسکو کے زیرِ اہتمام اسکاؤٹس اور گائیڈز نے نمایاں کارکردگی دکھائی
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز

- 2 days ago
- 1 min read

29 March 2026
ممبرا (نمائندہ): کریسنٹ انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ممبرا کے طلبہ نے میسکو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ ریاستی سطح کے "راجیہ پرسکار" امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ امتحان 4 مارچ کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
اسکاؤٹس (طلبہ) کا امتحان 9 سے 11 فروری کے دوران اسٹیٹ ٹریننگ سینٹر، پونے میں منعقد ہوا، جبکہ گائیڈز (طالبات) کا امتحان 10 سے 13 فروری کے درمیان آتما ملک اسکول، شاہ پور میں لیا گیا۔ اس ریاستی سطح کے امتحان میں ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور پالگھر اضلاع سے مجموعی طور پر 180 اسکاؤٹس اور 200 گائیڈز نے حصہ لیا۔
طلبہ کی رہنمائی گائیڈ کیپٹن عائشہ واڈکر اور فاطمہ شیخ، جبکہ اسکاؤٹ ماسٹر انورالزمان خان اور تنویر شیخ نے کی۔ اس موقع پر ایل او سی پریا میڈم اور ڈی او سی ہیمنگی پاٹل بھی موجود تھیں، جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
راجیہ پرسکار امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے نام درج ذیل ہیں:
اسکاؤٹس:
شیخ محمد عدنان، انصاری عبدالقادر، مقدّم معاذ، خان محمد رضوان، شیخ محمد سعد، انصاری محمد نعمان، شیخ محمد رضا، خان انس، کنیکر ایان، انصاری عاقب، بخاری محمد انس، شیخ جنید۔
گائیڈز:
شیخ انعمتہ، شیخ ذکرٰی، سید عائشہ، شیخ عافیہ، خان شفا، آمنہ واڈکر، شیخ واشدہ بیگم، خان زینہ، شیخ عائشہ، پٹنوالا سارہ، پوالے امیمہ، خان شہناز۔
اس کامیابی پر اسکول کے پرنسپل واسی خان، ہیڈ مسٹریس نازیہ خان، سپروائزر جاوید خان اور شکیلہ خان نے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



