مساجد، مندروں، گرجا گھروں و دیگر عبادت گاہوں کے انہدام پر اقلیتی کمیشن سے وفد کی نمائندگی
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
- 5 days ago
- 1 min read

17 Jun 2025
ممبئی،معروف سماجی کارکن شبانہ شیخ نے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پیارے خان سے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کر کے مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں پر جاری مبینہ انہدامی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں انہوں نے ان عمارتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور اقلیتوں کے مذہبی جذبات کا لحاظ رکھنے کی اپیل کی۔اس وفد میں شبانہ شیخ کے ہمراہ ریحان میمن، جمرید آپا، یعقوب خان، ماسٹر صاحب، اللہ بخش بھائی، رضوان خان، فیروز بھائی، صفی اللہ شیخ، اشفاق ملا، مشتاق شیخ، ساجد بھائی، عرفان بھائی اور ولی شاہ بھائی شامل تھے۔ وفد نے خاص طور پر مساجد میں اذان کے لیے استعمال ہونے والے لاؤڈ اسپیکرز پر عائد پابندیوں اور ممکنہ کارروائیوں پر بھی اپنی تشویش ظاہر کی۔اس موقع پر شبانہ شیخ نے بتایا کہ:"ہم نے چیئرمین پیارے خان صاحب سے اپیل کی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور آئینی حقوق کے تحت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدام کریں۔"چیئرمین پیارے خان نے وفد کی بات غور سے سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی اس معاملے کو پولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اٹھائیں گے اور اذان کے لاؤڈ اسپیکر کے مسئلے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔شبانہ شیخ اسوڈیم فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن ہیں، ساتھ ہی وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن (IHRC) کی قومی سیکرٹری جنرل اور ممبئی کانگریس (محکمہ اقلیت) کی جنرل سکریٹری بھی ہیں۔
