top of page

پرائمری اسکالرشپ امتحان میں یاسین کی شاندار کامیابی، چوتھی جماعت کے ہونہار طالب علم یاسین محمد نور محمد انصاری نے اسکول اور والدین کا نام روشن کیا

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • 10 minutes ago
  • 1 min read

12 August 2026


ممبئی(م ٹائمز ) مہاراشٹر راجیہ پرکشا پریشد، پونے کی جانب سے اپریل میں منعقدہ پرائمری اسکالرشپ امتحان برائے جماعت چہارم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس امتحان میں دیونار کالونی میونسپل انگلش اسکول، گوونڈی، ممبئی کے ہونہار طالب علم یاسین محمد نور محمد انصاری نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔


یاسین نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کرکے اپنے اسکول اور والدین کا نام روشن کیا۔ ان کی اس شاندار کارکردگی پر اسکول کے اساتذہ، والدین، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔


اس موقع پر یاسین کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ آئندہ بھی اسی محنت اور عزم کے ساتھ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔



bottom of page