ناگپور میں انڈر-17 نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغاز، مرکزی وزیر نتن گڈکری نے افتتاح کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا، ماحول جوش و خروش سے بھر گیا
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز

- Apr 5
- 2 min read

5 April 2026
ناگپور | نمائندہ
ناگپور میں جاری انڈر-17 نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کو آج ایک نئی بلندی اس وقت حاصل ہوئی جب مرکزی وزیرنیتن گڈکری نے چراغ روشن کرکے اس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب کے آغاز کے ساتھ ہی پورا ماحول جوش و خروش سے بھر گیا، اور گڈکری کے حوصلہ افزا پیغام نے کھلاڑیوں میں نیا جذبہ پیدا کر دیا۔
معزز شخصیات کی نمایاں شرکت
اس موقع پر باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری پرمود کمار، مہاراشٹر باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر راہل شیوالے، نائب صدر رنجیت ساورکر، سیکریٹری راکیش تیواری، خزانچی ملن ویدیا کے ساتھ آشیش جیسوال، کرپال تمانے، دیپک ساونت، سنجے نروپم، منیشا تائی کایندے، کرن پانڈو، محترمہ دیوانگ اور ارجن ایوارڈ یافتہ گوپال دیوانگ سمیت کئی معززین موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا:
“ہم ‘سانسد کپ’ کے ذریعے 65 مختلف کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں، اور باکسنگ جیسے طاقتور کھیل کو بھی اس میں اہم مقام حاصل ہے۔”
اسٹیج پر باکسنگ گلوز پہن کر دیا حوصلہ
تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ گڈکری نے باکسنگ گلوز پہن کر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ ان کے اس انداز نے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ حاضرین میں بھی زبردست جوش پیدا کیا۔
انہوں نے ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا:
“یہ مقابلہ آپ کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے… محنت کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔”
اس شاندار افتتاح کے بعد ناگپور میں باکسنگ کا جوش اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے، اور ملک بھر کے نوجوان باکسر اب رنگ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔


