بال گہروں کی لڑکیوں اور سابق رہائشی خواتین کے مسائل فوری حل کیے جائیں — نائب صدر ڈاکٹر نیلم گورھے کے احکامات
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز

- Jan 29, 2025
- 2 min read

29 January 2025
ممبئی، حکومت بال گہروں سے باہر آنے والی لڑکیوں اور خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، ایسے احکامات آج مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی نائب صدر ڈاکٹر نیلم گورھے نے دیے۔ یہ ہدایات انہوں نے چوتھی خواتین پالیسی اور بالگہروں سے نکلنے والی لڑکیوں و خواتین کے مطالبات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دیے۔اجلاس میں خواتین و اطفال بہبود کے سیکریٹری انوپ کمار یادو، آئی جی پروین پڑول، معاون کمشنر راہل مورے، ہنر مندی ترقی کے افسر انل سونوَنے سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ڈاکٹر نیلم گورھے نے یتیم لڑکیوں اور خواتین کو یتیم سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے لیے ہر ماہ "لوک شاہی دن" منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس اقدام سے یتیم لڑکیوں کو ضروری سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی ہوگی اور اداروں کے کام میں سہولت پیدا ہوگی۔یتیم خواتین کے لیے خصوصی اسکیموں پر غورڈاکٹر گورھے نے یتیم خواتین کو وزیراعظم آواس یوجنا اور لاڈکی بہن جیسی اسکیموں کے تحت شامل کرنے پر غور کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے خواتین و اطفال بہبود اور ہنر مندی ترقی کے محکموں کے اشتراک سے یتیم خواتین کے لیے خصوصی تربیتی سیشن منعقد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔بالگہروں کی جدید کاری اور دوستانہ پولیس اسٹیشن کی ضرورتڈاکٹر گورھے نے کہا کہ بالگہروں میں مثبت ماحول پیدا کرنے کے لیے ان کی جدید کاری کی جائے تاکہ وہاں رہنے والے بچوں میں اپنائیت کا احساس پیدا ہو۔ انہوں نے بچوں کے لیے دوستانہ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی ضرورت بھی اجاگر کی۔
POCSO
معاملات پر توجہ
ڈاکٹر نیلم گورھے نے کہا کہ POCSO معاملات میں متاثرہ لڑکیوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ان سے رابطہ قائم کیا جائے تاکہ ان کا اعتماد بحال ہو اور وہ خود کے لیے مضبوطی سے لڑ سکیں۔اس اجلاس میں کووڈ کے دوران والدین سے محروم ہونے والے بچوں کی موجودہ حالت کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ یتیم بچوں کی تعریف و تشریح کے لیے ایک ایس او پی تیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ڈاکٹر نیلم گورھے نے کہا کہ حکومت بالگہروں اور یتیم لڑکیوں و خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے اور مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔









