دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ 2368 کروڑ کے صفائی منصوبے پر شیوسینا کا اعتراض وزیر آشیش شیلار برہم، الزامات کا سلسلہ جاری
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
- 45 minutes ago
- 2 min read

15 May 2025
ممبئی، ممبئی کے دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کو صاف کرنے کے لیے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے 2368 کروڑ روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے، جس پر ایک نیا سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔شیوسینا ( ادھو) کی پارٹی نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے جس پر بی جے پی کے لیڈر آشیش شیلار نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ 25 سالوں میں کچرے پر سیاست کرنے والی پارٹیاں آج اس نئے منصوبے پر اعتراض کر رہی ہیں، حالانکہ انہی پارٹیوں نے ماضی میں اربوں روپے کے منصوبے بنا کر ناکامی اور کرپشن کی داستانیں رقم کی ہیں۔آشیش شیلار نے دعویٰ کیا ہے کہ:
• 2008 میں جب ممبئی میونسپل کارپوریشن پر شیوسینا اور اس کے حلیفوں کا قبضہ تھا، اس وقت دیونار کچرا پروسیسنگ کے لیے 4500 کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
• اس وقت بھی شیلار اور ان کی پارٹی نے اس منصوبے کی مخالفت کی تھی اور اسے کمزور، غیر شفاف اور فنڈ ضائع کرنے والا منصوبہ قرار دیا تھا۔
• باوجود اس مخالفت کے، منصوبہ منظور ہوا، فنڈ جاری ہوئے، لیکن نہ ڈمپنگ گراؤنڈ صاف ہوا اور نہ ہی ممبئی کے شہریوں کو بدبو اور بیماریوں سے نجات ملی۔دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ آج بھی ویسے کا ویسا ہے۔
• علاقے میں دمہ، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔
• عدالت کو یہاں تک کہنا پڑا کہ اگر ڈمپنگ گراؤنڈ بند نہیں ہوا تو شہر میں نئی تعمیرات پر پابندی لگائی جائے گی۔اب جبکہ بی ایم سی نے 2368 کروڑ روپے کا ایک نیا اور سائنسی بنیاد پر مبنی صفائی منصوبہ پیش کیا ہے، تو وہی پرانے سیاستدان اور پارٹیاں – جنہوں نے ماضی میں 4500 کروڑ کے منصوبے میں مبینہ طور پر کمیشن کھایا – اس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔شیلار نے طنز کیا:"جنہوں نے پہلے 4500 کروڑ ہضم کیے، وہی اب 2368 کروڑ پر سوال کر رہے ہیں؟ عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اصل مسئلہ کچرے کا نہیں، کمیشن کا ہے۔شیلار نے واضح کیا کہ دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی زمین دھاراوی کے بازآبادکاری منصوبے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ:• زمین اڈانی کے حوالے نہیں کی جا رہی ہے۔
• منصوبے سے حکومت اور میونسپل کارپوریشن کو آمدنی ہوگی۔
• دھاراوی کے غیر اہل مکینوں کو بھی رہائش دی جائے گی۔
• علاقے میں میدان، اسکول، باغات جیسی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔اس کے باوجود، شیو سینا کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں، جس پر شیلار نے سوال اٹھایا:"جب شہر کو فائدہ ہونے جا رہا ہے تو مخالفت کیوں؟ یا پھر پرانا کمیشن نہ ملنے کا غصہ ہے؟"ممبئی میں دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ ایک دہائیوں پرانا مسئلہ ہے، جسے سیاست، کرپشن اور انتظامی ناکامیوں نے مزید بگاڑ دیا ہے۔ اگر واقعی 2368 کروڑ روپے کے اس نئے منصوبے سے شہر کو بدبو اور بیماریوں سے نجات ملتی ہے، تو اسے محض سیاسی نظریے سے نہیں، عوامی مفاد سے دیکھا جانا چاہیے۔