top of page

لاڈلی بہن یوجنا جاری رہے گی:وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Oct 22, 2024
  • 1 min read

22 October 2024


ممبئی ،مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ایک عوامی جلسے میں عوام کو یقین دلایا کہ 'لاڈلی بہن یوجنا' کو کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی،یہ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کی قسط بہنوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق ختم ہونے کے بعد دی جائے گی، اور یہ یوجنا کے پیسے مسلسل بڑھتے رہیں گے۔ شندے نے کہا کہ جو کوئی اس میں رکاوٹ ڈالے گا، عوام اسے ضرور سبق سکھائےگی۔وزیر اعلیٰ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شندے نے کہا کہ سرکاری خزانے پر سب سے پہلا حق کسانوں کا ہے، اور اگر قدرتی یا کسی اور وجہ سے کسانوں کو نقصان ہوا تو انہیں بے سہارا نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیر اعلیٰ شندے نے اپنے خطاب میں عوام کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے، خاص طور پر کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کی مدد کے حوالے سے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

bottom of page