78ویں کانز فلم فیسٹیول کے فلم بازار میں مراٹھی فلموں کو شرکت کا سنہری موقع،۔۔۔18 فروری تک داخلے بھیجنے کی اپیل
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز

- Feb 1
- 1 min read

1 February 2025
ممبئی، 1 فروری: فرانس میں منعقد ہونے والے کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ مہاراشٹر فلم، تھیٹر اور ثقافتی ترقیاتی کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ 78ویں کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے فلم بازار 2025 میں مراٹھی فلموں کی شمولیت کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔یکم جنوری 2024 سے 31 دسمبر 2024 کے درمیان سنسر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی مراٹھی فلمیں اس میں حصہ لے سکتی ہیں۔ درخواست فارم Filmcitymumbai.org پر دستیاب ہیں، اور فارم cfffm2025@gmail.com پر ای میل کرنا ہوگا۔مہاراشٹر فلم کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر، سوآتی مہسے پاٹل نے فلم سازوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ مزید معلومات اور ضوابط www.filmcitymumbai.org پر دستیاب ہیں۔شرائط:• صرف 2024 میں سنسر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی مراٹھی فلمیں قابل قبول ہیں۔• ڈب شدہ یا ریمیک فلمیں شامل نہیں کی جا سکیں گی۔• گووا فلم فیسٹیول 2024 میں شامل فلمیں بھی نااہل ہوں گی۔









