top of page

مہاراشٹر کے 288 بلدیاتی اداروں میں انتخابی ضابطۂ اخلاق ختم

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Dec 22, 2025
  • 1 min read

22 December 2025


ممبئی (م ٹائمز ) ریاست مہاراشٹر کے الیکشن کمیشن نے صوبے کی 288 بلدیاتی کونسلوں (نگر پریشد) اور نگر پنچایتوں کی حدود میں نافذ مثالی ضابطۂ اخلاق کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔


ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق 21 دسمبر 2025 کو ریاست کے تمام متعلقہ اضلاع میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ضابطۂ اخلاق برقرار رکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔


الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ ممبئی ہائی کورٹ کے ناگپور بنچ اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے احکامات کی روشنی میں لیا گیا ہے، جن کے تحت نتائج کے اعلان تک انتخابی ضابطۂ اخلاق نافذ رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ چونکہ انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے، اس لیے ضابطۂ اخلاق ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کے خاتمے کا اطلاق صرف انہی 288 بلدیاتی اداروں کے جغرافیائی حدود تک محدود ہوگا جہاں انتخابات منعقد ہوئے تھے، جبکہ دیگر علاقوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


ریاستی الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی سکریٹری کے۔ سوریہ کرشنامورتی نے اس حوالے سے احکامات تمام ضلع کلکٹروں، پولیس سربراہان اور متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیے ہیں، تاکہ ترقیاتی کاموں سمیت دیگر انتظامی سرگرمیاں دوبارہ معمول کے مطابق شروع کی جا سکیں۔












bottom of page