آپریشن سندور: ہندوستانی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
- May 7
- 2 min read

7 May 2025
نئی دہلی، ہندوستانی مسلح افواج نے آج علی الصبح ایک جامع اور مرکوز کارروائی کے تحت ’آپریشن سندور‘ کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (PoJK) میں موجود دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔اس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر نو (9) مقامات پر حملے کیے گئے جہاں سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایات دی جاتی تھیں۔ ہندوستانی حکام کے مطابق یہ کارروائی نہایت نپی تلی، محدود اور احتیاط سے کی گئی۔ کسی بھی پاکستانی فوجی اڈے یا تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہندوستان نے کارروائی کے دوران غیر فوجی اہداف سے اجتناب کیا۔یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے پہلگام میں ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کے بعد لیا گیا، جس میں 25 ہندوستانی شہری اور ایک نیپالی شہری جان کی بازی ہار گئے تھے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنا بلکہ ہندوستان کی خودمختاری اور سلامتی پر بھی حملہ تھا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کا مقصد صرف دہشت گردانہ نیٹ ورک اور ان کے پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہے، نہ کہ کسی خودمختار ملک کی فوج یا شہریوں کو نشانہ بنانا۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی سے متعلق تفصیلی معلومات آج شام ایک پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔ہندوستان نے ایک بار پھر عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم ہے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے میں سنجیدہ ہے۔