top of page

حج 2026کے لئے اہم سرکلر جاری، پاسپورٹ میں Surname/Last Name ہونا لازمی

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Jun 17
  • 1 min read
ree

17 Jun 2025


ممبئی،حج کمیٹی آف انڈیا نے وزارت اقلیتی امور، حکومتِ ہند کی جانب سے ایک اہم سرکلر جاری کیا ہے جس میں حج 2026 (1447 ہجری) کے لیے ابتدائی تیاریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ پیش قدمی سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے 8 جون 2025 کو جاری کردہ "پریلیمینری ارینجمنٹس ڈاکیومنٹ" کی روشنی میں کی گئی ہے۔سرکلر کے مطابق، حج 2026 کا باضابطہ اعلان جولائی 2025 میں متوقع ہے۔ اس ضمن میں حج پر جانے کی خواہش رکھنے والے تمام افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی تیاری ابھی سے مکمل کر لیں۔

پاسپورٹ سے متعلق اہم ہدایات:

• پاسپورٹ مشین ریڈ ایبل (Machine Readable) ہونا ضروری ہے۔

• پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 31 دسمبر 2026 تک ہونی چاہیے۔

• نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ Surname/Last Name کا خانہ خالی نہ چھوڑا جائے،

کیونکہ حج 2025 میں "نسک مسار پورٹل" پر یہ ضروری پایا گیا تھا۔مزید برآں، ملک کی تمام ریاستی و مرکزی زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس سرکلر کے مندرجات کو وسیع پیمانے پر عوام تک پہنچائیں تاکہ تمام متعلقہ افراد بر وقت مطلع اور تیار ہو سکیں۔اس اعلان پر حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاناوَس سی، آئی اے ایس نے دستخط کیے ہیں۔


ree

bottom of page