top of page

سابق نائب وزیر اعلیٰ چھگن بھُجبل نے ریاستی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا، حلف برداری کے بعد ناسک میں کارکنان کی جانب سے جشن

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • 2 days ago
  • 1 min read

20 May 2025


ممبئی ،ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ چھگن بھُجبل نے آج مہاراشٹر کی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ ان کی حلف برداری کے بعد ناسک میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے ڈھول تاشے بجاتے ہوئے، پٹاخے چھوڑ کر اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر جشن منایا۔یہ جشن خاص طور پر بھُجبل فارم دفتر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے دفتر، ممبئی ناکہ، ناسک میں منایا گیا، جہاں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور آل انڈیا مہاتما پھولے سَمَتا پریشد کے عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

See video ,

اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کا شکریہ ادا کیا گیا۔اس تقریب میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ناناساہب مہالے، پردیش عہدیدار گورکھ بوڈکے، یوتھ سٹی صدر امباداس کھیرے، سٹی صدرہ کویتا کرڈک، خواتین ضلعی صدر پریرنا بلکواڑے، یوتھ ضلعی صدر یوگیش نیسال، سنجے کھیرنار، پوجا آہر، آشا بھندورے، سنتوش بھُجبل، نانا پوار، روی ہیروے، امول نائک، سنکیت نیمسے، چنمیے گاڈے، نانا سابڑے، سمادھان تیونڈے، نرملہ ساونت، وینکٹیش جادھو، بالا صاحب کاٹھے، کلدیپ جےجورکر، روپالی پتھاڑے، ونود ڈوکے، گیانیشور مہاجن، ریحان شیخ، انیل نلے، سنتوش پنڈ، نانا نائیکواڑی سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

bottom of page