سابق کارپوریٹر مرحوم نیاز احمد ونو کے پوتے ۱۲ سال کی عمر میں حافظِ قرآن بن گئے
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز

- 2 days ago
- 1 min read

10 November 2025
ممبئی(م ٹائمز )
🌙 الحمدللہ!
سابق کارپوریٹر مرحوم نیاز احمد ونو کے پوتے اور سفیان ونو کے صاحبزادے نواف ونو نے محض ۱۲ سال کی کم عمری میں مکمل قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
یہ روحانی و مبارک موقع ونو خاندان کے لیے بے حد مسرت اور فخر کا باعث بنا۔ مرحوم نیاز احمد ونو نے اپنی زندگی میں عوامی خدمت، دینی وابستگی اور سماجی کاموں سے جو پہچان بنائی تھی، آج ان کے خاندان نے قرآنِ کریم سے اپنی وابستگی کے ذریعے اسی خدمت کے جذبے کو آگے بڑھایا ہے۔
سفیان ونو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"یہ ہمارے والدِ محترم مرحوم نیاز احمد ونو کی نیک تربیت اور دعاؤں کا فیض ہے کہ ان کا پوتا قرآنِ مجید کا حافظ بن گیا۔ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور تمام احباب سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ نواف کے لیے دعا کریں کہ وہ قرآن پر عمل کرے اور اس کے نور کو دنیا بھر میں پھیلائے۔"
اللہ تعالیٰ نواف ونو کو قرآن کا سچا خادم بنائے، اس کے علم و عمل سے دوسروں کو فائدہ پہنچانے والا بنائے، اور مرحوم نیاز احمد ونو کے درجات بلند فرمائے۔ آمین.









