top of page

سابق کارپوریٹر ہارون خان شیو سینا اقلیتی ونگ ممبئی کے صدر نامزد ، ایم پی ڈاکٹر شری کانت شندے کے ہاتھوں تقرری نامے تقسیم

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Jun 13
  • 1 min read
ree

13 Jun 2025


ممبئی ،ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ایکناتھ شندے کی منظوری اور رہنمائی میں، شیو سینا اقلیتی ونگ کی جانب سے نئی تقرریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شری کانت شندے کے ہاتھوں ممبئی اور ریاست مہاراشٹرا کے اہم عہدیداروں کو تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔اس خصوصی تقریب میں کئی کارکنان کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں، جن کے نام درج ذیل ہیں:

ہارون خان – صدر، شیو سینا اقلیتی ونگ ممبئی

ree

سلیم خان – کارگذار صدر، شیو سینا اقلیتی ونگ مہاراشٹرا

افسر خان – کارگذار صدر، شیو سینا اقلیتی ونگ مہاراشٹرا

ساجد قریشی – یوتھ کارگذار صدر، شیو سینا اقلیتی ونگ مہاراشٹرا پردیش

See video

ree

ان تمام عہدیداروں کو پارٹی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی گئی ہے اور ان کے آئندہ کام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔یہ تقرریاں اس مقصد سے عمل میں لائی گئی ہیں کہ شیو سینا اقلیتی ونگ کو مزید مضبوط بنایا جائے اور پارٹی کی پالیسیوں کو سماج کے تمام طبقات تک پہنچایا جا سکے۔یہ اطلاع شیو سینا اقلیتی ونگ مہاراشٹرا ریاست کے صدر  سعید خان نے دی، جن کے ہمراہ متعدد ساتھی و دیگر عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔

ree


bottom of page