top of page

صحافی رئیس احمد مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے بہترین صحافت ایوارڈ کے لیے نامزد

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Sep 29
  • 1 min read
ree

29 September 2025


ممبئی (نامہ نگار) اردو صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ممبئی کے معروف صحافی رئیس احمد انصاری کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے سال 2022 کا بہترین صحافت ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ اعزاز اردو زبان و صحافت کے فروغ اور معیاری خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے، جس پر صحافتی حلقوں نے رئیس احمد انصاری کو دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔

ممبئی میں 6 سے 8 اکتوبر تک مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے تین روزہ شاندار گولڈن جبلی پروگرام منعقد ہوگا۔ اس موقع پر 2019 تا 2023 تک کے تمام ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے، جن میں اردو زبان، ادب، صحافت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات دیے جائیں گے۔

اس سال صحافت کے شعبے میں رئیس احمد انصاری( ممبئی اردو نیوز )کو بھی بہترین صحافت کا ایوارڈ دیا جائے گا، ان کی شاندار اور قابلِ تعریف صحافتی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ پیش کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر شعبوں میں مرزا غالب ایوارڈ، ولی دکنی ایوارڈ، نیو ٹیلنٹ ایوارڈ، لے آؤٹ ڈیزائن ایوارڈ، خصوصی ایوارڈ اور مثالی معلم ایوارڈز بھی مختلف شخصیات کو دیے جائیں گے۔

یہ پروگرام اکادمی کے پچاس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اردو زبان و ادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو سراہنے کا ایک یادگار موقع ہوگا۔



bottom of page