عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی نے اُن کی کتاب "فیملی کاؤنسلنگ۔۔۔ بند گلی سے نکلنے کا راستہ" پر ایوارڈ سے نوازا
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
- 5 days ago
- 1 min read

09 October 2025
ممبئی ، مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور پُروقار تقریب "بہارِ اردو" کے عنوان سے ڈوم ہال، ورلی، ممبئی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ریاست بھر کے ممتاز ادیبوں، شاعروں، محققین اور اردو سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سال 2022 کے لیے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو انعامات سے نوازا گیا۔ انہی میں سے عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری کو اُن کی علمی ، معاشرتی و سماجی موضوع پر لکھی گئی کتاب "فیملی کاؤنسلنگ۔۔۔ بند گلی سے نکلنے کا راستہ" پر انعام سے سرفراز کیا گیا۔
یہ کتاب خاندانی زندگی کے بگڑتے ہوئے توازن، ازدواجی تنازعات، حل کی جانب پیش روی اور گھر کے ماحول میں پیدا ہونے والی نفسیاتی و سماجی الجھنوں کے حل پر مبنی ایک رہنمائی دستاویز ہے ۔ مصنف نے عملی مثالوں ، تجربات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں فیملی سسٹم کو مستحکم بنانے کے طریقے پیش کیے ہیں ۔
عبدالعظیم رحمانی کی یہ تصنیف موجودہ دور کے گھریلو مسائل کے لیے ایک مؤثر رہنما کتاب ہے جو خاندان کو "بند گلی" سے نکالنے میں مدد دیتی ہے۔ اس نوعیت کی تحریریں معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں گی ۔ انشاء اللہ