top of page

قلابہ میں ہاکرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ, شہریوں نے بی ایم سی کو ایک ہفتے کی مہلت دی، کارروائی نہ ہونے پر وارڈ آفس کے باہر اسٹال لگانے کی دھمکی

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Nov 2, 2025
  • 2 min read
ree

2 November 2025


ممبئی( م ٹائمز) بی ایم سی کی جانب سے قلابہ کاز وے پر غیر قانونی قبضے ہٹانے میں ناکامی کے بعد قلابہ کے شہریوں نے سابق بی جے پی کارپوریٹر مکرند نرویکر کی قیادت میں بی ایم سی کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں غیر قانونی اسٹالز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ راستہ تقریباً ختم ہو گیا ہے۔


اے وارڈ آفس کو لکھے گئے ایک خط میں شہریوں کے گروپ نے نشاندہی کی ہے کہ قلابہ کاز وے پر تقریباً 50 فیصد اسٹالز غیر قانونی ہیں، جبکہ بے تحاشہ قبضوں کے سبب فٹ پاتھ مکمل طور پر ناقابلِ استعمال اور پیدل چلنے والوں کے لیے خطرناک ہو چکے ہیں۔

ree

شہریوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں کارروائی نہیں کی گئی تو وہ علامتی احتجاج کے طور پر اے وارڈ آفس کے باہر اسٹالز لگائیں گے، تاکہ اس دیرینہ مسئلے کی جانب توجہ دلائی جا سکے۔


قلابہ کی رہائشی بیلا شاہ نے کہا کہ رہائشیوں نے شہری انتظامیہ کو خط موصول ہونے کی تاریخ سے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے تاکہ غیر قانونی ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ ہم بی ایم سی سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری اور سخت کارروائی کر کے تمام غیر قانونی اسٹالز اور قبضے ہٹائے جائیں اور فٹ پاتھ عوام کے لیے قابلِ استعمال بنائے جائیں۔

ree

رہائشیوں کے مطابق، بڑھتے ہوئے قبضوں نے جنوبی ممبئی کی مشہور ترین شاپنگ اسٹریٹ کو بدنظمی اور خطرے میں مبتلا جگہ میں بدل دیا ہے۔ پیدل چلنے والے مجبوراً سڑک پر چلنے پر مجبور ہیں کیونکہ فٹ پاتھ مکمل طور پر ہاکرز کے قبضے میں ہیں۔

ree
bottom of page