ملک بھر کے متعدد ہوائی اڈے سول پروازوں کے لیے بند — NOTAM کے تحت پروازوں پر پابندی عائد
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
- 7 days ago
- 1 min read

9 May 2025
نئی دہلی: ایوی ایشن حکام نے ایک اہم اقدام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں واقع کئی ہوائی اڈوں کو سول فلائٹ آپریشنز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ NOTAM (نوٹس ٹو ایئرمین) کے تحت کیا گیا ہے، یہ بندش 7 مئی سے نافذالعمل ہے اور 10 مئی تک برقرار رہے گی۔بند کیے گئے ہوائی اڈوں کی فہرست درج ذیل ہے:شمالی بھارت:• چنڈی گڑھ (CE) – VICG• سرینگر (CE) – VISR• امرتسر (AAI) – VIAR• لدھیانہ (AAI) – VILD• بھونتر (AAI) – VIBR• کیشنگڑھ (AAI) – VIIG• پٹیالہ (IAF) – VIPL• شملہ (AAI) – VISM• کانگرا-گاگگل (AAI) – VIGGمغربی بھارت:• جام نگر (CE) – VAJM• ہیراسر (راجکوٹ) (AAI) – VAHS• پوربندر (AAI) – VAPR• کیشود (AAI) – VAKS• کانڈلا (AAI) – VAKD• بھُج (CE) – VABJتمام ہوائی اڈے درج ذیل اوقات میں سول پروازوں کے لیے بند رہیں گی ۔ایوی ایشن حکام کے مطابق، یہ اقدام حفاظتی اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر اُٹھایا گیا ہے۔ تاہم، یہ نوٹس سول پروازوں تک محدود ہے اور عسکری یا دیگر مخصوص پروازیں متاثر نہیں ہوں گی۔