top of page

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے وارڈ ڈھانچے کےخلاف 488 اعتراضات و تجاویز موصول، سماعت 10، 11 اور 12 ستمبر کویشونت راؤ چوہان سینٹر میں ہوگی

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Sep 5, 2025
  • 1 min read

5 September 2025


ممبئی ،ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تیار کیے گئے ابتدائی وارڈ ڈھانچے کے خلاف کل 488 اعتراضات اور تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ان تمام اعتراضات اور تجاویز پر سماعت 10، 11 اور 12 ستمبر  کو یشونت راؤ چوہان سینٹر، جنرل جگن ناتھ راؤ بھوسلے مارگ، ممبئی میں صبح 11 بجے سے شام 5.30 بجے تک کی جائے گی۔ اس سماعت کی ذمہ داری مہاراشٹر حکومت کے مقرر کردہ مجاز افسر کے سپرد کی گئی ہے۔


مہاراشٹر حکومت کے شہری ترقیات محکمے نے بی ایم سی عام انتخابات کے لیے مختلف مراحل طے کیے ہیں۔ اس کے تحت 22 اگست کو ابتدائی وارڈز کی جغرافیائی حدود کی نوٹیفکیشن جاری کی گئی تھی۔ اس نوٹیفکیشن پر 22 اگست سے 4 ستمبر دوپہر 3 بجے تک عوام سے اعتراضات اور تجاویز طلب کی گئی تھیں۔ اس مقررہ مدت میں کل 488 اعتراضات اور تجاویز موصول ہوئیں۔


میونسپل انتظامیہ نے کہا ہے کہ سماعت کے لیے ہر اعتراض کنندہ کو مقررہ دن اور وقت پر لازمی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔ اگر کسی اعتراض کنندہ کو سماعت کا نوٹس موصول نہ ہوا ہو تو وہ بی ایم سی ہیڈکوارٹر کے توسیعی عمارت کے تیسرے فلور پر واقع انتخابی چیف آفس کے ڈپٹی اسیسنگ اینڈ کلیکٹر (الیکشن) سے فوری رابطہ کریں۔







bottom of page