top of page

ممبئی میں عید میلاد النبیؐ کی سرکاری تعطیل 8 ستمبر کو، دیگر اضلاع میں 5 ستمبر برقرار

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Sep 4
  • 1 min read
ree

4 September 2025


ممبئی، مہاراشٹر حکومت نے عام انتظامیہ محکمہ کے نوٹیفکیشن کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ ممبئی شہر اور ممبئی مضافاتی اضلاع میں عید میلاد النبیؐ کی سرکاری تعطیل اب جمعہ، 5 ستمبر کے بجائے پیر، 8 ستمبر 2025 کو ہوگی۔


واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے پہلے سے جاری نوٹیفکیشن میں 24 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جن میں عید میلاد النبیؐ کی تاریخ 5 ستمبر طے کی گئی تھی۔ لیکن 6 ستمبر کو ہندو برادری کا تہوار ’’اننت چترودشی‘‘ ہونے کی وجہ سے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مدنظر رکھتے ہوئے، مسلم تنظیموں نے 21 اگست کو منعقدہ میٹنگ میں جلوس اور تقریبات پیر، 8 ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔


اسی فیصلے کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر کے ممبئی اور مضافات کے لیے تعطیل کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے، جبکہ ریاست کے دیگر تمام اضلاع میں عید میلاد النبیؐ کی تعطیل حسبِ سابق جمعہ، 5 ستمبر کو ہی رہے گی۔


یہ حکم مہاراشٹر کے گورنر کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔


bottom of page