top of page

ممبئی پھیری والوں کا منترالیہ تک پُرامن خاموش احتجاجی مارچ کا اعلان

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Jul 8
  • 2 min read
ree

8 July 2025



ممبئی،'سنیوکت پھیری والاسنگھٹناایسوسی ایشن 'کی جانب سے ممبئی کے ہزاروں پھیری والوں کے حق میں ایک پُرامن خاموش احتجاجی مارچ 15 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔ یہ مارچ دادر کے  شیواجی پارک سے شروع ہو کر ممبئی کے منترالیہ تک جائے گا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے پھیری والوں پر سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ برسوں سے سڑک کنارے اپنی روزی کمانے والے افراد کو کاروبار سے روک دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔پھیری والوں کا کہنا ہے کہ ہم روز کماتے ہیں اور اسی دن اپنے بچوں کو کھلاتے ہیں۔ گزشتہ تین ماہ سے کاروبار بند ہونے کی وجہ سے اسکول کی فیس بھرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں، گھروں میں راشن نہیں، چولہا نہیں جلتا۔ ہمیں دو روپے کلو چاول نہیں چاہیے، ہمیں صرف باعزت طریقے سے جینے دیا جائے۔احتجاجی مارچ کے منتظمین نے دعویٰ کیا کہ ایک طرف وزیرِ اعظم نریندر مودی فٹ پھیری والوں کو قرض دے کر خود روزگار کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف بلدیہ اور پولیس اہلکار انہیں کاروبار کرنے سے روک رہے ہیں، جو سراسر ناانصافی ہے۔اس پُرامن مارچ کے سلسلے میں ایک مراسلہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو بھیجا گیا ہے جس میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ مارچ مکمل طور پر خاموش، منظم اور قانون کے دائرے میں ہوگا۔ شرکاء ٹریفک کو کوئی رکاوٹ نہیں بنائیں گے اور نظم و ضبط کا مکمل خیال رکھیں گے۔'سنیوکت پھیری والاسنگھٹناایسوسی کے بانی سنجے یادو اور برہن ممبئی کے سابق ڈپٹی میئر بابو بھائی بھوانجی نے عوام، انتظامیہ اور حکومت سے اس پُرامن احتجاج میں تعاون کی اپیل کی ہے۔


bottom of page