مہاراشٹر حکومت کی مدرسوں سے اپیل، ڈاکٹر ذاکر حسین مدرسہ جدید کاری اسکیم کے لیے 14 نومبر تک درخواستیں جمع کرائیں
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز

- Nov 3, 2025
- 1 min read

3 November 2025
ممبئی (م ٹائمز )مہاراشٹر حکومت نے مدرسوں اور اقلیتی تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر ذاکر حسین مدرسہ جدید کاری اسکیم کے تحت مالی مدد حاصل کرنے کے لیے 14 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
یہ اسکیم مدرسوں، جونیئر کالجوں، صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) اور معذور بچوں کے اسکولوں میں تعلیمی سہولتیں بہتر بنانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت حکومت کی جانب سے عمارتوں کی مرمت، نئی کلاس رومز، فرنیچر، بجلی، پانی، بیت الخلا اور دیگر بنیادی سہولتوں کے لیے مالی امداد دی جائے گی۔
ضلع اقلیتی امور افسر سنجے کمار شندے نے بتایا کہ یہ اسکیم صرف ان مدرسوں کے لیے ہے جو ریاستی اوقاف بورڈ یا ڈپٹی چارٹی کمشنر (دھارمادائے کمشنر) کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ ایسے مدرسے جنہیں پہلے ہی مرکزی حکومت کی کسی اسکیم کے تحت مدد مل چکی ہے، وہ اس اسکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
مزید معلومات حاصل کرنے یا فارم جمع کرانے کے لیے ادارے 69403370 -022 اور 69403319 -022 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔









