top of page

مہاراشٹرا میں بجلی کے نرخوں میں 26 فیصد تک کمی! وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایکس پر دی خوشخبری

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Jun 25
  • 1 min read
ree

25 Jun 2025


ممبئی: مہاراشٹرا میں بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں آئندہ پانچ برسوں میں بجلی کے نرخوں میں مرحلہ وار 26 فیصد تک کمی کی جائے گی۔ پہلے ہی سال میں 10 فیصد کمی ہوگی۔ یہ فیصلہ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن (MERC) نے مہاوترن (مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹریبیوشن کمپنی) کی درخواست پر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "یہ ریاست کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے درخواست دی گئی، ورنہ ماضی میں ہمیشہ نرخ بڑھانے کی ہی مانگ ہوتی تھی۔ ہم MERC کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس درخواست پر مثبت فیصلہ دیا۔"اس فیصلے کا فائدہ تینوں طبقات—گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین—کو ہوگا۔ ریاست میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تقریباً 70 فیصد ہے، اور انہی کے لیے سب سے زیادہ یعنی 10 فیصد تک ریٹ میں کمی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ "بجلی کی خریداری کے نئے معاہدوں میں گرین انرجی (ہرِت توانائی) کو ترجیح دی جا رہی ہے جس سے بجلی کی قیمتوں میں مزید بچت ممکن ہوئی ہے۔"دیویندر فڈنویس نے کہا کہ "ہماری حکومت کسانوں کے لیے ’سولر اگریکلچر فیڈر 2.0‘ منصوبے پر بھی تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ دن میں مستحکم بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔"یہ اقدام مہاراشٹر کے کروڑوں بجلی صارفین کے لیے راحت کا باعث بنے گا اور آنے والے دنوں میں گھریلو اخراجات میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔


bottom of page