ٹرینوں کے شیڈول کے لیے کیو آر کوڈ سروس شروع، سی ایس ایم ٹی، دادَر، ایل ٹی ٹی اور پنوَیل اسٹیشن پر میل/ایکسپریس کی جانکاری حاصل ہوگی
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
- 2 days ago
- 1 min read

3 May 2025
ممبئی ، سنٹرل ریلوے، ممبئی ڈویژن نے مسافروں کو سفر سے متعلق تفصیلات فوری اور آسانی سے فراہم کرنے کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی معلوماتی نظام متعارف کرایا ہے۔ اس نئے اقدام کا مقصد محض ایک اسکین کے ذریعے ریئل ٹائم معلومات تک بلا رکاوٹ رسائی فراہم کر کے سفر کو مزید آسان اور بہتر بنانا ہے۔اب چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (CSMT)، دادَر، لوکمانیہ تلک ٹرمنس (LTT) اور پنوَیل سے روانہ ہونے والے مسافر اسٹیشنوں پر دستیاب کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے درج ذیل معلومات حاصل کر سکتے ہیں:• میل/ایکسپریس ٹرینوں کا شیڈول• پیسنجر ریزرویشن سسٹم (PRS) کے اصول• روٹ میپ• سنٹرل ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ• شکایت کے ازالے اور امداد کے لیے 'ریل مدد' پورٹلمسافروں کی سہولت کے لیے یہ تمام معلومات مراٹھی، انگریزی اور ہندی زبانوں میں دستیاب ہیں۔