top of page

پرنس یعقوب حبیب الدین توسی کی اقوام متحدہ میں عرضداشت، اورنگزیب عالمگیرؒ کے مزار کی حفاظت کا مطالبہ

16 April 2025


نئی دہلی ،مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے اور مغلیہ سلطنت کے وارث، پرنس یعقوب حبیب الدین توسی نے اقوام متحدہ میں ایک باضابطہ عرضداشت دائر کی ہے، جس میں انہوں نے مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر (سابق اورنگ آباد) میں واقع شہنشاہ اورنگزیب عالمگیرؒ کے مزار کی فوری اور مؤثر تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔پرنس توسی نے کہا کہ یہ مقدس یادگار ہندوستانی قانون اور یونیسکو کنونشن کے تحت تسلیم شدہ عالمی ورثہ ہے، اور اس کے خلاف بڑھتی ہوئی منفی مہمات، مزار کو ہٹانے کے مطالبات، اور تاریخی حقائق کی مسخ شدہ تشریحات نہ صرف ثقافتی ورثے کی توہین ہیں بلکہ آئینی اقدار اور بین الاقوامی ورثے کے تحفظ کے عزم کے بھی خلاف ہیں۔

See video

انہوں نے مزید کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے جلد ملاقات کے لیے پُر امید ہوں، تاکہ وقف بل میں مجوزہ ترمیم اور تین طلاق جیسے اہم اور حساس مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، جو ہماری کمیونٹی کے حقوق اور مستقبل پر گہرا اثر ڈال رہے ہیں۔"اس کے ساتھ ہی پرنس توسی نے قانونی محاذ پر بھی بڑا قدم اٹھاتے ہوئے "ٹائمز ناؤ نو بھارت" کے منیجنگ ایڈیٹر، ایڈیٹر اِن چیف، اینکر، اور رپورٹر کو ہتکِ عزت کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس میں انہوں نے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں نشر کرنے پر 5 کروڑ روپے کے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔پرنس یعقوب نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ورثے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ تاریخ کو بدلا نہ جائے بلکہ محفوظ کیا جائے۔ ہم ان چیلنجز کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔کمیہ اقدام تاریخی ورثے، مسلمانوں کے سماجی و قانونی حقوق، اور آزادیِ اظہار کے درمیان ایک نیا باب کھولتا ہے، جس پر عالمی برادری کی توجہ درکار ہے۔




















bottom of page