top of page

کے ای ایم اسپتال سے اغوا شدہ دو سالہ بچہ ریلوے پولیس نے برآمد کیا، تھانے اسٹیشن پر مشتبہ شخص گرفتار، مزید تفتیش کے لیے بھویواڑا پولیس کے حوالے

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • Sep 18
  • 2 min read
ree

18 September 2025


ممبئی ،تھانے ریلوے پولیس نے ایک بروقت کارروائی میں دو سالہ بچے کے اغوا کو ناکام بنا کر ملزم کو حراست میں لیا۔ یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات تتاری ایکسپریس کے S2 ڈبے میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق، 17 ستمبر کی رات تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر بی ڈی بندر لوہ مارگ کنٹرول روم (1512) سے اطلاع ملی کہ ایک مشکوک شخص ایک کمسن بچے کو ساتھ لے کر ٹرین میں مشکوک انداز میں سفر کر رہا ہے۔ یہ اطلاع تھانے ریلوے پولیس تھانے کے اے ایس آئی دھومالے کو ملی۔ سینئر پولیس انسپکٹر ارچنا دوسانے کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔


ree

تھانے ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی تاجنے، خاتون پولیس حوالدار ، گوپال اور مپوشی، ٹچکولے نے ٹرین کو اٹینڈ کر کے مشتبہ شخص کو دو سالہ بچے سمیت تحویل میں لے لیا۔

تحقیقات کے دوران ملزم کی شناخت امول اننت اُدلکر (عمر 42 سال، رہائشی اندیل، تعلقہ دیوگڑھ، ضلع سندھو درگ) کے طور پر ہوئی۔ مزید تفتیش سے پتا چلا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی بھویواڑا پولیس تھانہ، ممبئی میں درج ہے ۔یہ بھی واضح ہوا کہ مذکورہ بچہ KEM اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔

ree

بچے کا طبی معائنہ کرا کے اسے "جننی آشش چیریٹیبل ٹرسٹ، ڈومبیولی" میں حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے بھویواڑا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس کامیاب کارروائی میں پولیس کمشنر راکیش کلاساگر، ڈپٹی پولیس کمشنر (مڈل رینج) پرگیا جیڈگے، اسسٹنٹ پولیس کمشنر، نندراج پاٹل، سینئر پولیس انسپکٹر ارچنا دوسانے اور انسپکٹر چمنجی کندرے کی رہنمائی شامل تھی۔ یہ کارروائی سب انسپکٹر وجے گوپال، سب انسپکٹر پرمود دیشمکھ، اے ایس آئی دھومالے، اے ایس آئی تاجنے، خاتون حوالدار گوپال، مپوشی ٹچکولے اور جرائم انکشاف دستہ کے اہلکاروں نے انجام دی۔


bottom of page