کے وی ٹوائز انڈیا لمیٹڈ کا آئی پی او جاری، توسیعی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری جمع کرنے کا ہدف، 16.80 لاکھ ایکویٹی شیئرز کا تازہ اجرا
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز

- 6 days ago
- 2 min read

8 December 2025
ممبئی(م ٹائمز )کے وی ٹوائز انڈیا لمیٹڈ، جو بچوں کے لیے تعلیمی اور تفریحی نوعیت کے پلاسٹک اور دھات سے تیار کیے جانے والے کھلونوں کی کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ اور فروخت میں مصروف ہے، نے اپنی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کا اعلان کر دیا ہے۔ اس آئی پی او میں 10 روپے فیس ویلیو کے 16,80,000 ایکویٹی شیئرز پر مشتمل تازہ ایشو شامل ہے۔ کمپنی حاصل ہونے والے فنڈز کو اپنے توسیعی منصوبوں اور ورکنگ کیپٹل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔
اینکر انویسٹرز کے لیے آئی پی او 10 دسمبر 2025 تک دستیاب ہوگا۔
• پرائس بینڈ: 227 سے 239 روپے فی ایکویٹی شیئر۔
• ایشو سائز: 16,80,000 ایکویٹی شیئرز، جن کی مجموعی مالیت بالائی قیمت پر 40.15 کروڑ روپے بنتی ہے۔
• لاٹ سائز: 1200 ایکویٹی شیئرز، اس کے بعد 600 شیئرز کے ضرب میں۔
• لسٹنگ: کمپنی نے اپنے شیئرز کی بی ایس ای ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درجگی کی تجویز دی ہے، جس کی عارضی تاریخ 15 دسمبر 2025 ہے۔
• الاٹمنٹ: شیئرز کی الاٹمنٹ 11 دسمبر 2025 کو حتمی کیے جانے کی توقع ہے۔
آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم کو درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا:
• ورکنگ کیپٹل کی ضروریات پوری کرنا — 2,091.80 لاکھ روپے تک۔
• کمپنی کے قرضوں کی مکمل یا جزوی ادائیگی — 1,169.82 لاکھ روپے تک۔
کے وی ٹوائز انڈیا لمیٹڈ، جو 2023 میں شامل کی گئی اور اس سے قبل 2009 سے کے وی امپیکس کے طور پر سرگرم تھی، بچوں کے لیے تعلیمی اور تفریحی کھلونوں کی تیاری اور فروخت میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔
• کمپنی نے ’میک ان انڈیا‘ کے تحت گھریلو کھلونا سازی کو فروغ دینے اور درآمدی انحصار کم کرنے کا ہدف اپنایا ہے۔
• 700 سے زیادہ فعال ایس کے یوز کے ساتھ وسیع پروڈکٹ پورٹ فولیو رکھتی ہے۔
• کمپنی کے پانچ ادارتی برانڈز ہیں، جن میں عالیہ اینڈ اولیویا (گڑیوں کی رینج)، یس موٹرز (ڈائی کاسٹ گاڑیاں)، فنی ببلز (بلبلے والے کھلونے) اور تھنڈر سٹرائیک (سافٹ بلٹ گنز) شامل ہیں۔
• ملک بھر میں 11 او ای ایم شراکت داروں کے ذریعے مینوفیکچرنگ ہوتی ہے۔ نیز بھیونڈی (مہاراشٹر) میں کمپنی کی اپنی سہولت اسمبلی، پیکجنگ اور ڈسٹری بیوشن میں مدد کرتی ہے۔
• کمپنی کی ملکی سطح پر مضبوط موجودگی ہے اور حال ہی میں جرمنی کو برآمدات کا آغاز کیا ہے۔ تمام مصنوعات بی آئی ایس سرٹیفائیڈ ہیں۔
کے وی گروپ نے گزشتہ برسوں میں مستقل مالی ترقی دکھائی ہے:
• آمدنی: مالی سال 2023 میں 27,395.12 لاکھ روپے، 2024 میں 28,162.82 لاکھ روپے اور 2025 میں 12,600.99 لاکھ روپے۔
• خالص منافع (پی اے ٹی): مالی سال 2023 میں 201.06 لاکھ روپے، 2024 میں 308.43 لاکھ روپے، 2025 میں 564.38 لاکھ روپے، جب کہ 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی چھ ماہ کی مدت میں 405.50 لاکھ روپے رہا۔
کے وی ٹوائز انڈیا لمیٹڈ نے اپنی ایکویٹی شیئرز کے آئی پی او کے لیے 01 دسمبر 2025 کو بی ایس ای ایس ایم ای کے پاس ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) داخل کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سرمایہ کاری سے پہلے آر ایچ پی خصوصاً "رسک فیکٹرز" کا مطالعہ ضرور کریں۔









