ہندوستانی معیارات کے نفاذ کو تیز کرنے کی کوشش: بین الوزارتی میٹنگ میں 628 مصنوعات پر معیاری ضوابط (QCOs) کا جائزہ، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (BIS) کا معیارات کے نفاذ پر زور، غیر معیاری درآمدات پر روک
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز

- Feb 18
- 1 min read

18 February 2025
نئی دہلی،محکمہ صارفین امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی سکریٹری ندھی کھرے نے نئی دہلی میں ایک بین وزارتی میٹنگ کی صدارت کی، جس کا مقصد مزید مصنوعات کو کوالٹی کنٹرول آرڈرز (QCOs) کے تحت لانا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ ہندوستانی معیارات کے نفاذ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔محترمہ کھرے نے 'آتم نربھر بھارت' کے مقصد کو حاصل کرنے میں QCOs کے کردار پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد گھریلو مارکیٹ میں معیاری ماحول کو بہتر بنانا اور غیر معیاری درآمدات کو روکنا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کی 78ویں یوم آزادی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں نمایاں کرنے کے لیے معیارات پر توجہ دینا ضروری ہے۔میٹنگ میں 17 مرکزی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (DPIIT)، ٹیکسٹائل کی وزارت، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (MNRE)، اسٹیل کی وزارت، سڑک کی نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، مویشی پروری، ڈیری اور ماہی گیری کی وزارت اور بھاری صنعتوں کی وزارت (MHI) شامل ہیں۔اجلاس میں 628 مصنوعات کا جائزہ لیا گیا جو مختلف وزارتوں اور محکموں میں زیر غور ہیں، تاکہ انہیں QCOs کے تحت لایا جا سکے۔ ان مصنوعات کے لیے QCOs کے نفاذ کی ٹائم لائن کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، جس سے مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں 'آتم نربھر بھارت' کے مقصد کو تقویت ملے گی۔بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (BIS) قومی معیارات کا ادارہ ہے جو سامان کی معیاری کاری، مارکنگ اور کوالٹی سرٹیفیکیشن کا ذمہ دار ہے۔









