top of page

ذات پر مبنی مردم شماری کا فیصلہ ایک تاریخی قدم: وزیر اعلیٰ فڈنویس کا کانگریس پر طنز

  • Writer: MimTimes मिम टाइम्स  م ٹائمز
    MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
  • May 1
  • 1 min read

01 May 2025


ممبئی: وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے حالیہ ذات پر مبنی مردم شماری کے فیصلے کو "تاریخی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سماجی انصاف کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے حکومت کو درست امپریکل (تجربی) ڈیٹا حاصل ہوگا جس کی بنیاد پر ونچت اور مستحق طبقات تک فلاحی اسکیمیں مؤثر طریقے سے پہنچ سکیں گی۔

See video

فڈنویس نے کہا کہ 1931 کے بعد پہلی بار ذات پر مبنی مکمل مردم شماری ہو رہی ہے، اور اس کے ذریعے ملک کے "آخری فرد" تک ترقی پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ذات مردم شماری کی مخالفت کی ہے۔ 2011 میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کی حکومت نے مردم شماری کرنے کا اعلان تو کیا، لیکن پارٹی کے اندرونی دباؤ کے سبب وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے اور صرف SECC (سوشیو اکنامک کاسٹ سینسس) کے نام پر ایک سروے کیا گیا، جس کے اعداد و شمار کبھی جاری ہی نہیں کیے گئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "کانگریس نے ہمیشہ اس معاملے پر سیاست کی، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بڑا اور جرات مندانہ فیصلہ لے کر سماجی انصاف کو عملی شکل دی ہے۔"یہ فیصلہ اب اس بات کو یقینی بنائے گا کہ جو واقعی مستحق ہیں، انہیں ان کا حق ملے، اور پسماندہ طبقات کی ترقی کو رفتار دی جا سکے۔

bottom of page