ریاست میں اضلاع کے سرپرست اور معاون سرپرست وزراء کا اعلان
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز
- Jan 18
- 2 min read

18 January 2024
ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے تمام اضلاع کے لیے سرپرست وزراء اور معاون سرپرست وزراء کا تقرر کیا ہے۔ یہ تقرریاں محکمہ عمومی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔اس فہرست کے مطابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے پاس گڑھ چرولی ضلع کے سرپرست وزیر کا عہدہ ہے، جبکہ ممبئی مضافات کے لئے ایڈوکیٹ آشیش شیلار کو سرپرست وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو ممبئی شہر اور تھانے اضلاع کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ اجیت پوار کو پونے اور بیڈ اضلاع کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر اضلاع کے سرپرست اور معاون سرپرست وزراء کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
• ناگپور اور امراؤتی: چندرشیکھر باونکولے
• احلیہ نگر: رادھا کرشن وکھے پاٹل
• واشم: حسن مشرف
• سانگلی: چندرکانت پاٹل
• ناسک: گریش مہاجن
• پالگھر: گنیش نائیک
• جلگاؤں: گلاب راؤ پاٹل
• ایوت محل: سنجے راٹھوڑ
• ممبئی مضافات: ایڈووکیٹ آشیش شیلار• منگل پربھات لوڈھا معاون سرپرست وزیر
• رتناگری: اُدے سامنت
• دھولیہ: جے کمار راول
• جالنا: پنکجا منڈے
• ناندیڑ: اتل ساوے
• چندرپور: ڈاکٹر اشوک اوئیکے
• ستارہ: شنبھوراج دیسائی
• رائے گڑھ: آدیتی تٹکرے
• لاتور: شیوندر سنگھ بھوسلے
• نندربار: ایڈووکیٹ مانیک راؤ کوکاٹے
• سولاپور: جے کمار گورے
• ہنگولی: نرہری جھرول
• بھنڈارہ: سنجے ساوکاری
• چھترپتی سنبھاجی نگر: سنجے شِرسات
• دھاراشیو: پرتاپ سرنائیک
• بلڈھانہ: مکرند جادھو (پاٹل)
• سندھودرگ: نیتیش رانے
• اکولہ: آکاش فندکر
• گونڈیا: بابا صاحب پاٹل
• کولہاپور: پرکاش آبیٹکر (معاون سرپرست وزیر مادھوری مسال)
• وردھا: ڈاکٹر پنکج بھوئر
• پربھنی: میگھنا بورڈیکرحکومت نے ہر ضلع کو موثر قیادت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ انتظامیہ کے کاموں میں تیزی لائی جا سکے۔
