قومی اقلیتی ترقیاتی محاذ کی تحریک چلو کچھ تدبیر کریں کچھ کام کریں
- MimTimes मिम टाइम्स م ٹائمز

- Aug 10, 2023
- 1 min read
مسلمانوں کو ترقی کے راستے پر لانے کے لیے قومی اقلیتی ترقیاتی محاذ نے تحریک شروع کی ہے جس کا نام ہے چلو کچھ تدبیر کریں کچھ کام کریں بڑوں کے مشورے سے یہ طے پایا گیا ہےمسلم نوجوانوں کو کاروبار سے جوڑنے کے لیے ہمارے بچے اعلی تعلیم حاصل کر کے اعلی عہدے پر کیسے پہنچیں بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے بچوں کو کیا کیا اور کون کون سا ہنر سکھایا جائے جس سے روز مرہ کی زندگی کو صحیح ڈھنگ سے گزارا جا سکے علم اور ہنر گھر گھر کیسے پہنچایا جائے اس کی پوری تدبیر بنائی گئی ہے اگر ہمارا معاشرہ کامیاب ہوگا تو ملک کی ترقی ہوگی اور یہ ساری مہم ملک کی مسجدوں سے چلائی جائے گی جہاں پر آکر لوگ باسانی فائدہ اٹھا سکیں گے



